کراچی: فیروز آباد کی حدود میں اے وی ایل سی پولیس کا مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

کراچی: (دنیا نیوز) فیروز آباد کی حدود میں اے وی ایل سی پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت محمد شہزاد اور شایان کے ناموں سے ہوئی، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور کار برآمد کر لی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ کار تھانہ گلستانِ جوہر سے چوری کی گئی تھی، ہلاک ملزمان کا ایک ساتھی ثاقب اس سے قبل بھی اے وی ایل سی کے ساتھ شہید ملت روڈ پر مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...