ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے

بیجنگ: (ویب ڈیسک) ایک چینی سٹارٹ اپ نے ایک ایسا روبوٹک سر متعارف کروا دیا ہے جو کافی حد تک انسانوں جیسا ہی بالکل حقیقی لگتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ انسان کے باریک ترین چہرے کے تاثرات جیسے کہ بھونویں سکیڑنا، ہلکی مسکراہٹ اور آنکھوں کی حرکات کی بالکل درست نقل کر سکتا ہے، سلیکون چمڑے کے نیچے، یہ روبوٹ 25 سے 42 خاموش مائیکرو موٹرز کے ذریعے کام کرتا ہے جو انسانوں کے پٹھوں کی طرح پھیلتے اور سکڑتے ہیں۔

روبوٹ کی پُتلیوں میں کیمرے چھپائے گئے ہیں تاکہ وہ ماحول کا جائزہ لے سکے اور چیزوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکے، اس میں مائیکرو فون اور سپیکر بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ یہ انسانی آواز سن کر بات چیت کر سکے، اس جدید ترین ٹیکنالوجی کی قیمت انتہائی زیادہ ہے، جس کا سب سے پہلا ماڈل تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر میں دستیاب ہے۔

کمپنی کا منصوبہ ہے کہ مستقبل میں اس روبوٹ میں لپ سنک اور جدید لارج لینگوئج ماڈلز کو شامل کیا جائے گا تاکہ یہ نہ صرف انسان کی بات سمجھے بلکہ لہجے اور جذبات کے مطابق صحیح چہرے کے تاثرات کے ساتھ جواب بھی دے سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...