غزہ میں ایک ہی خاندان کے 112 افراد کی اجتماعی تدفین

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے 112 افراد کی باقیات اجتماعی طور پر سپردِ خاک کر دی گئیں، جنہیں ملبے سے نکالنے میں 17 روز لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ خاندان تین سال قبل اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بنا تھا، جبکہ غزہ کی سول ڈیفنس ٹیموں نے زیورات، کپڑوں اور دیگر ذاتی اشیا کی مدد سے متاثرین کی شناخت مکمل کی۔

اجتماعی تدفین غزہ کے صبرہ محلے میں کی گئی، جہاں سوگ کی فضا برقرار رہی، متاثرہ خاندان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں اب بھی آٹھ ہزار سے زائد لاشیں مختلف مقامات پر ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے کی کوششیں محدود وسائل کے باعث سست روی کا شکار ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...