میر رضا قتل کیس، نئی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس کو اہم شواہد مل گئے
کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کو اہم شواہد حاصل ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو اپنی جیب سے ایک روشن چیز نکال کر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو بظاہر موبائل فون معلوم ہوتی ہے۔
تحقیق کے دوران موبائل فون ملنے والے ایک شہری نے پولیس کو مقام کی نشاندہی کر دی، شہری کا کہنا تھا کہ اسے فون اسی جگہ سے ملا تھا جہاں سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو چیز پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس نے فون ملنے کے مقام سے مزید شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ میر رضا کی نقل و حرکت سے متعلق مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی شواہد کی مدد سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور تحقیقاتی ٹیم نئی فوٹیجز کا فرانزک اور تکنیکی جائزہ لے رہی ہے۔
حکام کے مطابق مختلف شواہد کو آپس میں ملا کر کیس کے حقائق تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments