مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے موقع پر خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا۔

خصوصی نغمے میں تینوں ممالک کے درمیان اخوت، ایمان اور مشترکہ دفاعی عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ اور ایک پہچان کے رشتے میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان متحد ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے جس کے مطابق ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہو گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ترک صدر طیب اردوان اور پاکستان کے وزیرِ شہباز شریف نے مملکتِ سعودی عرب کا دورہ کیا، ولی عہد محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...