میرپورخاص میں سکول ٹیچر کے گھر فائرنگ، بیٹی جاں بحق، حملہ آور نے خودکشی کرلی
میرپورخاص: (دنیا نیوز) اندورن سندھ کے علاقے میر پور خاص میں سکول ٹیچر کے گھر فائرنگ سے بیٹی جاں بحق جب کہ حملہ آور سے بھی خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کریم ٹاؤن فیضانِ مدینہ مرکز کے قریب رہائش پذیر ٹیچر مانک لغاری کے گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں اُس کی 24 سالہ بیٹی سویرا موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
دوسری جانب حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران مقتولہ کی 50 سالہ والدہ بھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاوہ ازیں تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے مبینہ حملہ آور نوجوان نے بھی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ نوجوان کی شناخت 22 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید برآں پولیس نے دونوں لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی ہیں جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments