ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھنے کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے معاملے کو فی الحال کم شدت کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے اور تہران کے خلاف کسی نئے بڑے فوجی آپریشن کی دھمکی نہیں دی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ صرف ’’نیم مذاکرات‘‘ کر رہا ہے، جبکہ واشنگٹن ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایران میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اور ملک کے پاس پیسے نہیں ہیں، جبکہ ایران معاشی طور پر انتہائی خراب صورتحال سے دوچار ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران کے پاس اپنی فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی نے ایران کے معاشی بحران کو مزید سنگین کردیا ہے، تاہم امریکا ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھنے دے گا اور فی الحال نئی فوجی کارروائی نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری معاملے کو شطرنج کے کھیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ بالآخر سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ امریکا اور ایران ’’کھیل کے درمیان‘‘ میں ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ تیل کی قیمت 75 ڈالر سے کچھ زیادہ ہونے کے باعث امریکی صارفین پر جنگ کا دباؤ کم ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...