روس شمالی کوریا کی مدد کے بغیر مزید جنگ جاری نہیں رکھ سکتا: زیلنسکی کا دعویٰ

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس شمالی کوریا کی مدد کے بغیر یوکرین کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت کھو چکا ہے۔

زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کی تاریخ میں پہلی بار اس کے پاس کوئی اسٹریٹجک ذخیرہ باقی نہیں رہا اور وہ شمالی کوریا کی مدد کے بغیر جنگ نہیں لڑ سکتا۔

یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا کہ روس کو شمالی کوریا سے مزید فوجی دستے اور بیلسٹک میزائل موصول ہو رہے ہیں، جبکہ شمالی کوریا کے 30 ہزار سے 50 ہزار فوجیوں کو روس میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ماسکو کو یوکرین کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کی جا سکے۔

زیلنسکی نے کہا کہ روس اور شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے فوجی تعاون کے اثرات صرف یوکرین تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کے دور رس اثرات دیگر ممالک تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں شمالی کوریا کے میزائلوں اور فوجیوں کی شمولیت سے پیانگ یانگ کو حقیقی جنگی حالات میں اپنے ہتھیاروں اور فوجی صلاحیتوں کو آزمانے کا تجربہ حاصل ہو رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...