وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سینیگال کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سینیگال کے وزیر خارجہ شیخ نیانگ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جاری تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...