فیلڈ مارشل کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات، سروں پر دست شفقت رکھا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان شہداء اور غازیوں کے اہلخانہ میں گھل مل گئے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات میں واضح کیا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے شہداء اور غازیوں کے اہلخانہ کی ثابت قدمی اور ملک کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء معرکہ حق کے لواحقین کے سروں پر دست شفقت رکھا۔
عسکری و وفاقی قیادت کی شہداء کے لواحقین سے خصوصی ملاقات اس عزم کا عکاس ہے کہ قوم ہر موقع پر اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments