مصری وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، یوم آزادی پر مبارکباد
قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی۔
وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے سمیت عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments