پولیس پر ٹارگٹڈ حملے میں 2 اہلکار بھی حراست میں لے لیے گئے

لاہور: (دنیا نیوز) پولیس پر ٹارگٹڈ حملے کے معاملے پر پولیس کی واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، دو پولیس اہلکاروں کو دہشتگردوں سے رابطے کے سلسلے میں حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی جمشید اور کانسٹیبل غلام فرید کو حراست میں لیا گیا ہے، اے ایس آئی اور دہشتگرد ریحان بٹ کی سوشل میڈیا پر اکٹھی تصاویر موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ لوٹرمال میں تعینات پولیس کانسٹیبل کو بھی حراست میں لیا گیا، دونوں پولیس اہلکاروں کا حملے میں ملوث دہشتگرد سے رابطہ تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو ابتدائی تحقیقات کے بعد حراست میں لیا گیا، دونوں اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...