نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرین نے پاکستان گولڈ کو 128 رنز سے شکست دیدی
ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں نیشنل چیمپئنز کپ، پاکستان گرین نے پاکستان گولڈ کو 128 رنز سے شکست دیدی۔
315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان گولڈ کی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شامل حسین 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حسنین نے 3 اور مہران ممتاز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے 314 رنز بنائے، فخر زمان نے ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری بنائی، 115 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
عمیر یوسف 74 اور شاداب خان نے 61 رنز بنائے، شاہین آفریدی اور عبدالسبحان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments