منی پورمیں نسلی فسادات کی نئی لہر، مودی سرکار قابو پانے میں ناکام

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کی یک طرفہ اور ناکام پالیسیوں نے منی پور کو آگ میں جھونک دیا، نسلی فسادات شدت اختیار کرگئے۔

بھارت کا اپنا جریدہ "دکن کرونیکل" منی پورمیں اٹھنے والے نئے فسادات کی تفصیلات سامنے لے آیا، منی پورکے کانگ پوکپی ضلع میں منگل کی رات مسلح حملہ آوروں نے ایک ناگا گاؤں پر حملہ کرکے کم از کم 9 مکانات کو آگ لگا دی۔

بھارتی جریدہ کے مطابق منی پور کے ضلع کانگ پوکپی میں مسلح افراد نے پہلے فائرنگ کی اور بعد میں گھروں کو نذرِ آتش کر دیا، واقعہ کے بعد ریاست کے پہاڑی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش مزید بڑھ گئی ہے، تاہم مقامی افراد کے مطابق ہنگامی اپیلوں کے باوجود قریب موجود سینٹرل ریزرو اور ریاستی پولیس نے بروقت کوئی کارروائی نہیں کی۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، حالیہ فسادات کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار میں بھارت میں اندرونی خلفشار اور آزادی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...