ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف ماڈل ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ آن بلاک ہونے کے باوجود پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے کے معاملے پر پاسپورٹ اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عمیر مجید ملک نے کیس میں دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود ارشد چائے والا کے پاسپورٹ کی تجدید کیوں نہیں ہوئی، پاسپورٹ اتھارٹی اس حوالے سے جواب جمع کرائے۔

عدالت میں ارشد چائے والا کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کیس کی پیروی کی، وکیل کے مطابق پاسپورٹ کی تجدید میں غیر ضروری تاخیر آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

حکم نامے کے مطابق وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نادرا نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ آن بلاک کردیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 20 اگست 2025 کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست دی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی ڈیلیوری کی تاریخ 28 اگست 2025 مقرر کی گئی تھی، تاہم مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود پاسپورٹ تاحال جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی تاخیر کی کوئی وجہ بتائی گئی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ اتھارٹی سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...