کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) ایرانی سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ فیملی کو وقت دینے کے لیے نہیں بلکہ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا۔

جنوبی افریقا میں ایرانی سفارتخانے نے کیرولائن لیوٹ کی ناخوشگوار موڈ میں تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دھوکہ بہت برا ہوتا ہے۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق جب آپ کا باس دھوکہ دے اور آپ کو خطرے میں بھیجے جبکہ خود فوڈ ٹرک میں راہ فرار اختیار کرے تو رفاقت سے متعلق آپ کی تمام امیدیں ختم ہوجاتی ہیں۔ یقیناً آپ قاتل سے اس سے زیادہ توقع نہیں کرسکتے۔

جنوبی افریقا میں ایرانی سفارتخانے نے لکھا کہ کیرولائن لیوٹ آپ نے استعفیٰ دے کر اچھا کام کیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایرانی سفارتخانے کے اس بیان کو غلط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کیرولائن لیوٹ ترکیہ کے دورے میں صدر ٹرمپ کے ساتھ تھی ہی نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے جہاز پر ایران کی جانب سے حملے کا خدشہ اسرائیلی خفیہ سروس نے جاری کیا تھا جسے بعض سی آئی اہلکاروں نے بھی متنازعہ قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ 8 جولائی کو ترکیہ سے روانگی کے موقع پر صدر ٹرمپ ایئر فورس ون جیٹ کو چھوڑ کر کیٹرنگ ٹرک میں چھپے تھے اور پھر چھوٹے ایئرفورس بوئنگ سی تھرٹی ٹو اے جہاز کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوگئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...