پی ایس 30 خیرپور: فارم 47 کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے اسفند یار خان کھرل کامیاب
خیر پور: (دنیا نیوز) پی ایس 30 خیرپور ضمنی انتخاب میں ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کر دیا جس کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے اسفند یار خان کھرل کامیاب قرار پائے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق اسفند یار خان کھرل نے 48 ہزار 986 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ہیں، انتخاب میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے حصہ لیا، حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی مجموعی شرح 20.53 فیصد رہی۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے نتائج کا باضابطہ اعلان مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی نتائج فارم 47 میں مرتب کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جاری کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments