عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

لندن: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی خام تیل کی قیمت 1.9 ڈالر اضافے سے 90.42 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت بھی 1.57 ڈالر اضافے کے بعد 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 95 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...