راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں طغیانی آگئی، جس کے باعث کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرگئی۔
انتظامیہ کی جانب سے نالہ لئی کے اطراف کی آبادی کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے خطرے کے سائرن بجا دیے گئے، اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں سب سے زیادہ 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واسا کی ٹیمیں اور بھاری مشینری نالہ لئی اور نشیبی علاقوں میں موجود ہیں، نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے جمعے تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، دریائے سندھ کے کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب جبکہ ملک کے باقی دریاؤں میں صورتحال معمول پر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments