ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ کا قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ سے قبل اہم مشورہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اور قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے بھارت کے خلاف اہم ورلڈ کپ میچ سے قبل قومی ٹیم کو پنالٹی کارنر سے بچنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک انٹرویو میں اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا کہ میچز میں انہوں نے دیکھا کہ پاکستان ٹیم کی ڈی میں کلیئرنس اچھی نہیں، اس پر دھیان دینا ہوگا۔ پنالٹی کارنر کم سے کم دینے ہوں گے، فارورڈ لائن کو چاہیے کہ کبھی دائیں اور کبھی بائیں سے اٹیک رکھے، دنیا بھر کی ٹیموں کا ڈیفنس بہت اچھا ہے، آج کل ہاکی فاسٹ ہوگئی ہے تو کھلاڑیوں کو الرٹ ہونا پڑے گا۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کے پول ڈی کے اہم معرکے میں بھارت کے خلاف لازمی فتح درکار ہے تاکہ ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار رہیں جبکہ بھارت کے لیے بھی میچ کا نتیجہ اگلے مرحلے کی دوڑ میں انتہائی اہم ہے، پاکستان نے ویلز کے خلاف اپنا پچھلا میچ 3-3 سے برابر کیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا یہ ہائی وولٹیج مقابلہ آج (19 اگست) کو شیڈول ہے جسے دونوں ٹیموں کی عالمی کپ مہم کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...