دیپالپور میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کرکے سگی بہن کو قتل کردیا
دیپالپور: (دنیا نیوز) حویلی لکھا کے نواحی علاقے غلام دستگیر میں معمولی گھریلو جھگڑا شدت اختیار کر گیا، بھائی نے فائرنگ کرکے سگی بہن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی، جبکہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments