بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نیر بخاری، ہمایوں خان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شامل تھے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
.jpg)
دریں اثنا گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رکن عمران ندیم نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
عمران ندیم نے ضلع شگر میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments