پنجاب اسمبلی اجلاس، 6 رکنی پینل آف چیئرپرسن کا اعلان
لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے لیے 6 پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
پینل آف چیئرپرسن میں ایم پی اے سمیع اللہ خان، ملک احمد سعید، شوکت راجہ، افتخار احمد چھچھر، ذوالفقار علی شاہ اور ارشد ملک کے نام شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کے والد کے انتقال، چوہدری اصغر علی گجر کے والد چوہدری اصغر کے انتقال، احسن احسان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
ایوان میں رانا فیاض کی بہن کے انتقال، شیخ اکرم کی بہن کے انتقال، بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر ایصال ثواب کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments