بانی کو ہسپتال منتقل کرنا اور وہاں رکھنا عدالتی فیصلے کے تحت لازم تھا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کرنا اور وہاں رکھنا سپریم کورٹ فیصلے کے تحت لازم تھا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بہت بڑی بدقسمتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل واضح تھا، کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام تھا تو نظر ثانی ہو سکتی تھی۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفٹ کرنا اور وہاں رکھنا سپریم کورٹ فیصلے کے تحت لازم تھا، چاہتے ہیں سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہو، اس کی توقع نہیں تھی کہ کسی اور ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...