روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
کیف: (دنیا نیوز) روس کے مزید فضائی حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف اور نواحی علاقے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے بڑے پیمانے پر رات کے حملے میں درجنوں کروز میزائل، بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں کے علاوہ 168 ڈرونز استعمال کئے۔
فضائیہ کا کہنا ہے کہ تقریباً 90 فیصد ڈرونز اور زیادہ تر کروز میزائلوں کو مار گرایا گیا، تاہم بیلسٹک میزائلوں میں سے کتنے روکے گئے، اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اتحادی ممالک کی جانب سے فضائی دفاعی میزائلوں کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی قیمت انسانی جانوں کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
زیلنسکی نے حملے کو جنگ کے ساڑھے چار سالہ عرصے کے دوران ہونے والے انتہائی بے رحمانہ، منصوبہ بند اور بڑے پیمانے کے حملوں میں سے ایک قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments