ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
لندن: (ویب ڈیسک) ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.20 ڈالر، یعنی 2.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 93.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.33 ڈالر اضافے کے بعد 88.16 ڈالر فی بیرل ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں اہم عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور مسلسل پانچویں سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments