ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار

لاہور: (ویب ڈیسک) ویمن کرکٹرز گل فیروزہ اور شوال ذوالفقار نے کہا ہے کہ کرکٹ فاسٹ ہو گئی ہے، اسی کے مطابق خود کو ڈھال رہے ہیں ، ٹاپ آرڈر کا تیز کھیلنا بہت ضروری ہے، ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے ۔ ٹریننگ کیمپ کے دوران ویمن کرکٹرز گل فیروزہ اور شوال ذوالفقار نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کہا کہ ٹریننگ کیمپ کے دوران زیادہ سیناریو میچز کھیلے جا رہے ہیں ،سیناریو میچز لڑکوں کے ساتھ بھی کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میچز کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے کیونکہ نیٹ پر آپ کو فیلڈ کا اندازہ نہیں ہوتا لیکن میچ میں آپ کو ہر چیز کا اندازہ ہو رہا ہوتا ہے اس لیے ہم میچز زیادہ کھیل رہی ہیں۔

گل فیروزہ نے بتایا کہ انفرادی کارکردگی بہتر جا رہی ہیں ، ٹیم کے طور پر تسلسل لانا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں توقع کے مطابق نہیں کھیل سکیں ، جس سے مایوسی ہوئی اب اہم ایونٹس آرہے ہیں ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز میں بہتر سے بہتر پرفارم کرنا ٹارگٹ ہے۔

دوسری جانب کرکٹر شوال ذوالفقار نے کہا کہ انجری کے بعد کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا ، میں بیک ٹو بیک انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوئی انجری کے بعد پرفارمنس اچھی رہی ، اس کے لیے بہت محنت کی انجری کا وقت بڑا مشکل ہوتا ہے خود کو مضبوط رکھنا پڑتا ہے۔

شوال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ ہمیں لڑکوں کے ساتھ کھیلنے کا بہت فائدہ ہو رہا ہے ، اس سے ہمیں تگڑی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان فاطمہ ثنا کی وجہ سے اعتماد بڑھ رہا ہے ، انہوں نے حال ہی میں دی ہنڈرڈ کھیلی وہ ہمیں اپنے تجربے سے آگاہ کر رہی ہیں اس سے دوسری کھلاڑی بھی متحرک ہو رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...