آسٹریلیا کا بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

بنگلا دیش کے خلاف کل سے میکے کے مقام پر شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میتھیو رینشا، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبوشین، سٹیو اسمتھ، کیمرون گرین، وکٹ کیپر بیٹر الیکس کیری، بیو ویبسٹر، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے گفتگو کرتے ہوئے ابتدائی طور پر ٹیم میں چار فاسٹ بولرز کو شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے باعث تجربہ کار سپنر نیتھن لیون کو ٹیم سے باہر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا تاہم پچ کے معائنے کے بعد پیٹ کمنز نے واضح کردیا کہ نیتھن لیون ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کپتان کمنز کا کہنا تھا کہ میتھیو رینشا ماضی میں مختلف انداز میں نظر آتے رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ روز اپنی بہترین فارم میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے اور سیریز کا فیصلہ کن میچ کل سے شروع ہورہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...