موسم گرما کی تعطیلات کے آٹھویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے آٹھویں ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچوں پر کیسز کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیے گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے ججز روسٹر جاری کیا، پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچوں پر مجموعی طور پر 23 ججز کیسز کی سماعت کریں گے۔

روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 4 ڈویژن بنچ اپیلوں کی سماعت کریں گے، جبکہ 14 ججز بطور سنگل بنچ کیسز کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچز میں کام کرنے والے ججز بطور سنگل بنچ بھی کیسز سنیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس احسن رضا کاظمی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلیں، جسٹس جواد ظفر کی سربراہی میں فوجداری اپیلیں اور جسٹس خالد اسحاق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

بہاولپور بنچ پر جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

ملتان بنچ پر جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلیں جبکہ جسٹس رضا قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

پنڈی بنچ پر جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

موسم گرما کی تعطیلات کے دوران صرف اہم اور فوری نوعیت کی درخواستیں دائر کی جا سکیں گی، لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ستمبر کے پہلے ہفتے میں ختم ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...