لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

لیڈز: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہوگا، لندن پہنچنے کے بعد کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دی جائے گی۔

لیڈز ٹیسٹ میں اننگز اور 101 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں پر غور کررہی ہے اور اس حوالے سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ بابر اعظم کی واپسی کے لیے پرامید ہے جو انگلی کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ بابر اعظم کی واپسی کی صورت میں اذان اویس کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن کی ڈرائی کنڈیشنز کے باعث پاکستان ٹیم لارڈز ٹیسٹ میں 2 سپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے جبکہ رفتار کے باعث فاسٹ بولر عبید شاہ کو لارڈز ٹیسٹ کیلئے ترجیح دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کی کنڈیشنز مختلف اور نسبتاً خشک ہے، جبکہ فلیٹ پچ کی توقع کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...