پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ انگلینڈ 2 ستمبر سے شروع ہوگا، جہاں قومی جونیئر ٹیم ارنڈیل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں واحد یوتھ ٹیسٹ میچ کھیلے گی، جبکہ دورے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 یوتھ ون ڈے میچز بھی شامل ہیں۔
دائیں ہاتھ کے بیٹر فرحان یوسف کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، فرحان یوسف نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کو اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جتوانے میں قیادت کی تھی۔
سکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز محمد صیام، عبدالصبحان، رضوان اللہ اور عمر زیب شامل ہیں جبکہ اسپن کے شعبے میں محمد حذیفہ اور نقاب شفیق کا شامل کیا گیا ہے۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 27, 2026
آل راؤنڈرز میں علیان سلمان، احمد حسین، جہانگیر بلال اور حایم خان شامل ہیں۔ حمزہ ظہور اور عبدالقادر کو بطور وکٹ کیپر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ فرحان یوسف کے علاوہ عثمان خان اور حسنین عباس ڈار بطور بیٹر شامل ہیں۔
فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبدالسبحان، احمد حسین، عالیان سلمان، حمزہ ظہور، حسنین عباس ڈار، ہیام خان، جہانگیر بلال، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے دورۂ انگلینڈ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیتی کیمپ میں شرکت کی۔ پاکستان انڈر 19 اسکواڈ 30 اگست کو لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 5 ستمبر تک ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کے بعد ون ڈے سیریز 9، 12، 14 اور 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
شاہد انور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ راؤ افتخار انجم فاسٹ بولنگ کوچ، زوہیب خان سپن بولنگ کوچ اور ہمایوں فرحت فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments