آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں کا عسکری قیادت کے کامیاب دورہ تہران کا بھرپور خیرمقدم
مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے نوجوانوں، طلبہ اور بزرگ شہریوں نے دورے کو خطے میں امن و استحکام کیلئے مؤثر سفارتی کوشش قرار دیا۔
آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں نے عسکری قیادت کے کامیاب دورہ تہران کو سراہتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت کا دورہ تہران پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اورعلاقائی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے، جبکہ ایران اورامریکا کے درمیان مفاہمت پاکستان کی مثبت سفارتی کوشش ہے، جو اس کے فعال علاقائی کردار کو ظاہر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت نے کشیدگی کے ماحول میں مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دے کر ایک ذمہ دارانہ کردارادا کیا، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، موجودہ علاقائی کشیدگی میں پاکستان کا امن اور مذاکرات کا پیغام قابل تحسین ہے۔
شہری آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ عالمی تجارت اور توانائی کے تحفظ کیلئے آبنائے ہرمز میں امن واستحکام ضروری ہے، ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی پورے خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ خطے میں محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات، مفاہمت اور پائیدار امن کا حقیقی ضامن ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments