ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 22 ارب 58 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اعداد وشمار کے  مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 ارب 9 کروڑ 85 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی 6 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 48 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...