خواجہ آصف کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسافروں کی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

پی اے اے کے مطابق وفاقی وزیر دفاع نے خواتین مسافروں کی جلد کلیئرنس اور انتظار کے وقت میں کمی کے لیے اضافی سرچ کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی۔

خواجہ آصف نے نئے تعمیر شدہ امیگریشن ایریا اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، جبکہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ڈپارچر ایریاز میں مسافروں کی سہولت کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر دفاع نے لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور مسافروں کی سہولت کے لیے مختلف سہولیات کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

پی اے اے کے مطابق خواجہ آصف نے ٹریفک کے رش میں کمی کے لیے ڈپارچر ڈراپ آف لین کی توسیع ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا۔ ڈومیسٹک ڈپارچر ایریا کی جاری تعمیر میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل اور مسافروں کی سہولت پر بھی زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...