پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کر دیا جو اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان کی قبل از وقت قرض ادائیگیوں کا مجموعی حجم 6000 ارب روپے کے قریب پہنچ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب تک تقریباً 5,920 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کر چکا ہے، پاکستان نے قبل ازوقت قرض ادائیگی میں اگست 2025 میں کی جانے والی 1,133 ارب روپے کی ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 26-2025 میں اب تک مجموعی طور پر2,900 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کیا گیا ہے۔

خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ مالی سال 27-2026 میں اب تک مزید 1,200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کیا جا چکا ہے، قبل ازوقت ادائیگیوں سے قرض کی مجموعی رقم میں کمی آئے گی اور آئندہ برسوں میں بڑی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی آئے گی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی قرض مینجمنٹ اب روایتی ادائیگیوں سے آگے بڑھ کر سرکاری مالی پوزیشن مضبوط بنانے کی سمت گامزن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...