راجر فیڈرر ہال آف فیم میں شمولیت کی تقریب کے دوران جذباتی ہوگئے
زیورخ: (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے لیجنڈری ٹینس سٹار راجر فیڈرر انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شمولیت کی تقریب کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔
تقریب میں فیڈرر کی اہلیہ مرکا نے انہیں متعارف کرایا، جس کے بعد سٹیج پر پہنچتے ہی انہوں نے اپنی اہلیہ کو گلے لگایا اور بوسہ دیا، تقریباً 30 منٹ کی اپنی تقریر کے دوران سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی کئی مواقع پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
راجر فیڈرر نے اپنی تقریر میں بچپن کے ہیرو سٹیفن ایڈبرگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کے آنسو ہیں، اپنے دیرینہ کوچ سیورین لوتھی اور اہلیہ مرکا کا ذکر کرتے ہوئے بھی وہ آبدیدہ ہوگئے۔
اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیڈرر نے جذباتی انداز میں کہا کہ مجھے اس وقت ٹشوز اور دھوپ کے چشمے سمیت سب کچھ درکار ہے تاکہ میں اپنے جذبات پر قابو رکھ سکوں۔
راجر فیڈرر کو انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے، جہاں وہ 20 گرینڈ سلم سنگلز ٹائٹلز جیتنے والے پہلے کھلاڑی کے طور پر بھی یاد کیے گئے۔
فیڈرر نے اپنے کیریئر میں 8 مرتبہ ومبلڈن، 6 مرتبہ آسٹریلین اوپن اور ایک مرتبہ فرنچ اوپن جیتا، وہ ان 8 مرد کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں تمام 4 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments