رگبی میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اوپر 2 جیٹ طیاروں کی خطرناک حد تک نچلی پرواز

پریٹوریا: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں دو جیٹ طیاروں کی خطرناک حد تک نچلی پرواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں جیٹ طیارے کیپ ٹاؤن اسٹیڈیم کے اوپر سے صرف کچھ میٹر کی بلندی سے گزرے۔

دیکھنے والوں کو لگا کہ طیارے سٹیڈیم سے ٹکرا جائیں گے لیکن طیاروں نے فوراً ہی بلندی کی طرف اُڑان بھرلی۔

سٹیڈیم کی چھت سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں یہ مناظر دیکھے گئے جبکہ اسی دوران آتش بازی بھی کی جا رہی تھی۔

اس میچ میں جنوبی افریقا کی سپرنگ بوکس اور نیوزی لینڈ کی آل بلیکس رگبی ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔

سٹیڈیم میں رگبی ٹیموں کے مقابلے سے پہلے طیاروں کی خطرناک پرواز کے مناظر سرکاری میڈیا پر بھی نشر ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...