ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
کراچی:(دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے۔
شہرِ قائد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا حکومت پر عوام کے ساتھ دو نمبری اور حکمرانوں پر شاہانہ اخراجات جاری رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا، حکمران اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کے ساتھ دو نمبری کر رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے آئی پی پیز اور کے الیکٹرک مافیا کے خلاف آواز اٹھائی اور عوام کو ریلیف دلانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ 8 ہزار ارب روپے سے زائد پٹرولیم لیوی کا بھتہ لیا گیا جیسے ختم کیا جائے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 3 ستمبر کو پورے پاکستان میں مکمل ہڑتال ہوگی اور حکومت کو اپنے فیصلوں سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، حکومت کی کمیٹی کل منصورہ آئے گی، دھرنا بھی جاری رہے گا اور بات چیت بھی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments