ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل

مظفرآباد: (محمد اسلم میر) آزاد جموں و کشمیر حکومت نے حکومتی احکامات کی عدم تعمیل، سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ہونے پر ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سجاد حسین کو ملازمت سے معطل کر دیا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سجاد حسین کے خلاف حکومتی احکامات کی عدم تعمیل اور سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی کے معاملے پر آزاد جموں و کشمیر سول سروسز (ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 1977 کے قاعدہ 6(1) کے تحت ملازمت سے معطلی کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کے دوران ڈی آئی جی سجاد حسین کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ معطلی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن کی نقول ضروری کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...