محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات

لندن: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ امور اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان، افغانستان اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں محسن نقوی نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں سے برطانوی وزیر کو آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ملاقات میں افغانستان سے متعلق سکیورٹی چیلنجز اور پاکستان کے کردار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان افغانستان سمیت علاقائی امن و سلامتی کے معاملات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...