جنگ باجود غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 900 سے زائد فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 900 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے غزہ میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 301 بچے بھی شامل ہیں۔
بی بی سی کے مطابق درجنوں ویڈیوز کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا کہ حملوں میں ساحل سمندر کے قریب کیفے، بے گھر افراد کے پناہ لینے کے لیے لگائے گئے خیمے اور وسطی غزہ میں مبینہ جنازے کے جلوس سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینے اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ مہلک رہے اور اپریل سے اگست کے درمیان ہر ماہ 100 سے زائد افراد کی ہلاکت ریکارڈ کی گئی۔
وزارت صحت ان اموات کی وجہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو قرار دیتی ہے، اقوام متحدہ بھی ان اعداد و شمار کو قابل اعتماد سمجھتا ہے، حماس اور اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کو قبول کرنے کے بعد جنگ روکنے پر اتفاق کیا تھا۔
اس منصوبے میں تمام فوجی کارروائیاں، بشمول فضائی اور توپ خانے کی بمباری روکنے کی شق بھی شامل تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments