ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد، ملزمان کون؟ اب کہاں ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی: (دنیا نیوز) ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کی مزید تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ 29 اگست کی رات ساحل تھانے کی حدود میں پیش آیا، ذرائع کے مطابق تشدد کا شکار نوجوان علی جعفری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ابراہیم ملک نامی نوجوان نے علی جعفری کو پہلے کھانے پر خیابان بخاری بلایا، بعد ازاں علی جعفری کو زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ساحل تھانے کی حدود میں لے جایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والوں میں ابراہیم ملک، ابراہیم سمیت دیگر افراد شامل ہیں، ملزمان نے نوجوان پر تشدد کیا اور بیس بال کے ڈنڈے سے اس کے سر، کمر اور ٹانگوں پر وار کیے۔

قریبی ذرائع کے مطابق تشدد کا شکار نوجوان اس وقت شدید خوف اور سخت صدمے کی کیفیت میں ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان واقعے کے بعد سے غائب ہیں اور اپنی سوشل میڈیا آئی ڈیز بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، ملزمان، ڈیفنس اور متاثرہ نوجوان کا تعلق پی سی ایچ ایس سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...