آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے۔
ایک بیان میں کرس رائٹ نے کہا کہ تیل کی ترسیل عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں کا دباؤ کم کرنے میں مدد دے گی، خطے میں پائپ لائنز کے ذریعے بھی تیل کی ترسیل جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تیل کی ترسیل کا زیادہ تر انحصار امریکی بحریہ کی موجودگی پر ہے، امریکی بحریہ آئل ٹینکرز کو ممکنہ ایرانی حملوں سے بچانے کیلئے حفاظتی حصار فراہم کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments