نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے غیر مجاز آبادکار چوکیاں ختم کرنے کا حکم

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر مجاز آبادکار چوکیوں کو ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا حکم ان چوکیوں کے خلاف ہے جو حکومت کی اجازت کے بغیر قائم کی گئی ہیں، اسرائیلی حکومت ماضی میں بعض غیر مجاز چوکیوں کو مسمار کر چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر مجاز چوکیوں کے خلاف کارروائی کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی، تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی دباؤ کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا۔

دوسری جانب امریکی سفیر مائیک ہکابی نے فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث آبادکاروں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے حملوں میں ملوث آبادکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...