وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
لاہور: (دنیا نیوز) وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے۔
جنگ ستمبر میں ایئر فورس کے شاہینوں نے جرات اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی، بھارتی فضائیہ تعداد اور مجموعی وسائل کے اعتبار سے پاکستان کے مقا بلے کہیں بڑی تھی۔
پاک فضائیہ کے تربیت یافتہ پائلٹوں نے بہترین آپریشنل تیاری اور جنگی حکمت عملی سے بھارتی عددی برتری کو بے اثر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ایئر کموڈور سجاد حیدر کی قیادت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے میں دشمن کے کئی طیارے زمین پر ہی تباہ کئے۔
سرگودھا کے محاذ پر سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے 1 منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، معرکہ حق میں بھی پاک فضائیہ نے دشمن کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔
جارح بھارت کو چھ صفر سے شکست دیکر دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments