امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا
نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی ریپرمیکلمور نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا۔
شیرن کے کانسرٹ سے پرفارم کرتے ہوئے میکلمور نے فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے اور کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے لوگ جان لیں وہ بھلائے نہیں گئے۔
میکلمور نے اپنے گانا "Hind’s Hall" بھی پیش کیا اور سکرین پر غزہ کے مناظر، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے پیغامات دکھائے۔
— Clash Report (@clashreport) September 6, 2026
80 ہزار افراد کی موجودگی میں گلے میں فلسطینی کفایہ ڈالے امریکی ریپر نے کہا کہ دنیا کا ہر شہری برابر کی آزادی کا مستحق ہے۔
امریکی رپیر نے کانسرٹ کے دوران ایران، لبنان، کیوبا اور سوڈان کو آزاد کرو کے نعرے بھی لگائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments