شجاع آباد: دوستوں کی مبینہ فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان قتل
شجاع آباد: (دنیا نیوز) سکندر آباد میں دوستوں کی مبینہ فائرنگ سے عمار نامی 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول عمار اپنے گھر میں دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد باہر نکلا تو سانول اور عدنان نے مبینہ طور پر اس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں مبینہ ملزمان کو اسلحے سمیت پکڑ لیا، بعد ازاں دونوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، مقتول نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments