سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، سندھ کے عوام اپنا فیصلہ سنا چکے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت تقسیم کی بات ہو رہی ہے، قائد کا پہلا اصول اتحاد ہے، ملک میں جو بھی فیصلے کرنے ہوں ، باہمی صلاح و مشورے سے کرنے چاہئیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے اگر کوئی صوبہ ڈویژن چاہتا ہے تو وہاں کی اسمبلی اور عوام فیصلہ کریں گے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی سے منظور قانون مسترد کر دے۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ جاری رہے گا، سب کو اپنی رائے دینے کا آئینی حق حاصل ہے، کسی کو بولنے سے نہیں روک سکتے، قائد اعظم کے اصول ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، انہیں کے تحت ملک کو متحد رکھنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments