سعودی شہر جازان پر حوثیوں کا حملہ: عمارتیں اور گاڑیاں نشانہ، 2 افراد زخمی

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل گرنے سے 2 افراد زخمی جبکہ ایک مسجد سمیت متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے جازان کے علاقے الطوال میں کارروائیاں کیں، مملکت نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حالیہ دنوں میں جنوبی سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

منگل کے روز ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں میں 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...