آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو نقصان
سڈنی: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر لنگی نگیڈی دائیں ٹانگ پر انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز کی ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
لنگی نگیڈی کو ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچ کے دوران دائیں جانب ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد اسکینز کرائے گئےاور اسکینز کے نتائج کے بعد اب انہیں بحالی کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔
لنگی نگیڈی کی انجری کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ میں ایک اور تبدیلی کرنا پڑ گئی۔ اس سے قبل کگیسو ربادا اور اوٹنیل بارٹ مین بھی انجریز کے باعث سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) September 18, 2026
جنوبی افریقہ نے لنگی نگیڈی کے متبادل کے طور پر نوجوان فاسٹ بولر نکوبانی موکوینا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ موکوینا نے حال ہی میں نمیبیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کیا تھا جہاں انہوں نے 2 میچز میں ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچز 24، 27 اور 30 ستمبر کو شیڈول ہیں جو بالترتیب ڈربن، جوہانس برگ اور پوچھ فیسٹرم میں کھیلے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments